Our Mission

گائیڈ کا مقصد
 بچوں کے ادب کی ترویج اور قلم کاروں کی بہتری کے لیے کام کرنا 
گائیڈ کے اقدامات جن سے بچوں کے ادب کو فروغ پاسکتا ہے ۔
بچوں کے قلم کاروں کی کتابوں کی اشاعت
سستی کتابوں کی اشاعت
بچوں کے ادیبوں کا اپنی مدد آپ کے تحت ایک فنڈ کا قیام جس کے ذریعے کتابوں کی اشاعت اور مستحق ادیبوں کی مالی معاونت
اگر کوئی ادیب اپنی کتاب خود شائع کرانا چاہے تو گائیڈ اسے معاونت کی پیش کش کر سکتی ہے۔
بچوں کے رسائل کے درمیان خاص نمبر کا مقابلہ منعقد کروانا
قلم کاروں کے لیے بچوں کے ادب کے معمار کے حوالے سے مختلف ایوارڈز کا اجراءجن میں”حکیم محمد سعید ایوارڈ،مسعود احمد برکاتی ایوارڈ، مظہر یوسف زئی ایوارڈ اور محمود شام ایوارڈ“ شامل ہیں۔
نئے قلم کاروں کو ہر ممکن رہنمائی فراہم کرنا
قلم کاروں کے درمیان رابطہ فراہم کرانا
سینئر قلم کاروں کے اعزاز میں اعتراف کمال کی تقاریب منعقد کرنا اور انھیں اعزازات سے نوازنا
ادیبوں کی سالگرہ پر گائیڈ کی طرف سے مبارک باد اور رسائل میں تصویر کے ساتھ پیغام شائع کرانا
گاہے بگاہے قلم کاروں کے لیے گائیڈ قلم کار انسٹی ٹیوٹ کا قیام
بچوں کے ادیبوں کے لیے ایک مرکز کی تعمیر جس میں لائبریری، قلم کاروں کی رہائش کے لیے ہوسٹل، سیمینار ہال وغیرہ شامل ہیں۔
بچوں کے ادب پر ایک ویب سائٹ کی تشکیل
بچوں کے ادیبوں کے دن منانا
مرحوم ادیبوں کے اعزاز میں یادگاری تقاریب منعقد کرنا
قلم کاروں کے لیے تقریب پذیرائی منعقد کرانا
قلم کاروں کی کتابوں کی تقریب رونمائی
 گاہے بگاہے قلم کاروں کی تربیت کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
بچوں کے ادب سے متعلق سیمینار، کانفرنس،لیکچر،تصویر ی نمائش کا انعقاد
بچوں کے ادب کے فروغ کے لیے سمعی و بصری ذرائع ابلاغ کا بھرپور استعمال
بچوں کے رسائل و کتابوں کی نمائش کا انعقاد
بولتی کہانیوں کے ذریعے بچوں میں ادب کا شوق پیدا کرنا
بچوں کے پاکستانی ادب سے انتخاب شائع کرنا
بچوں کے عالمی ادب سے انتخاب شائع کر کے اسے اردو میں شائع کرنا
مختلف ممالک کی لوک کہانیوں کا انتخاب اردو زبان میں شائع کرنا
پاکستان کی علاقائی زبانوں کا انتخاب اردو زبان میں شائع کرنا
بیرون ملک قائم بچوں کے ادب سے وابستہ تنظیموں سے روابط
٭٭٭

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...